کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور کئی سماجی تنظیموں نے این ڈی ٹی وی
چینل کا نشریہ پر ایک دن کے لئے پابندی عائد کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کی
سخت نکتہ چینی کی ہے اور اسے پریس کی آزادی کے لئے خطرہ بتایا ہے۔ اس درمیان وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ اس مسئلے پر صحافیوں کی
تشویش سے اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم کے وینکیا نائیڈو کو آگاہ کرائیں گے
لیکن مسٹر نائیڈو نے این ڈی ٹی وی کے معاملے پر نکتہ چینی کرنے والے سیاسی
جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے پر سیاست نہ کریں۔ مسٹر پاریکر نے کہا کہ ایک دن کی پابندی سیکورٹی اسباب سے ہے اور کوئی نئی بات نہیں ہے ۔